QR CodeQR Code

جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی رژیم کے شدید ہوائی حملے

23 Apr 2024 21:18

مقامی ذرائع نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر غاصب صیہونی رژیم کے شدید ہوائی و توپخانے کے حملوں کی اطلاع دی ہے


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ شب لبنان کے جنوبی علاقوں پر اپنے لڑاکا طیاروں و توپخانے کی مدد سے شدید حملے کئے ہیں۔

اس حوالے سے عرب چینل المنار نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے یارون نامی قصبے اور اس کے نواحی علاقوں کو اپنے میزائلوں کے ساتھ 3 بار نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ کے مطابق القدس پر قابض صیہونی رژیم کے توپخانے نے بھی بیت لیف اور عیتا الشعب کے نواحی علاقوں پر گولہ باری کی۔

المنار نے جنوبی لبنان میں اپنے نامہ نگار سے نقل کرتے ہوئے یہ خبر بھی دی کہ یارون نامی قصبے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چوتھی بار المحمودیہ و العیشیہ نامی قصبوں کے درمیانی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے الجبور کی بلندیوں پر واقع جبل ابو راشد کے علاقے میں بھی میزائلوں کے ساتھ 3 ہوائی حملے کئے ہیں۔


-

-


خبر کا کوڈ: 1130617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130617/جنوبی-لبنان-پر-غاصب-صیہونی-رژیم-کے-شدید-ہوائی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org