QR CodeQR Code

اسرائیل غزہ میں جاری اپنی انسانیت سوز جنگ کو فی الفور ختم کرے، آئرلینڈ

23 Apr 2024 21:32

خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کیدوران غاصب اسرائیلی رژیم سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کو داخل ہونیکی "اجازت" دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئرش وزیر خارجہ نے کہا ہیکہ یورپی یونین، صورتحال کو پرسکون بنانیکی کوشش کر رہی ہے


اسلام ٹائمز۔ آئرلینڈ نے غاصب صیہونی رژیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری اپنی انسانیت سوز جنگ کو فی الفور ختم کرے۔

اس حوالے سے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں داخل ہونے سے قبل خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو میں جمہوریہ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے غاصب اسرائیلی رژیم سے غزہ کی پٹی میں جاری اپنی جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ اسرائیلی رژیم کو غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دے دینی چاہیئے! اس موقع پر مائیکل مارٹن کا کہنا تھا کہ یورپی یونین صورتحال کو پرسکون بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق، آئرش وزیرخارجہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک کے وزرائے خارجہ مصر و اردن کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ صورتحال کو پرسکون بنانے اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کے بارے بات کریں گے! روسی رپورٹ کے مطابق سفاک صیہونی رژیم کو "درخواست" کرتے ہوئے جمہوریہ آئرلینڈ کے وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو (غزہ کی پٹی میں) فوری طور پر جنگبندی کر دینی چاہیئے اور انسانی امداد کو غزہ تک پہنچنے کی اجازت دے دینی چاہیئے!


خبر کا کوڈ: 1130621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130621/اسرائیل-غزہ-میں-جاری-اپنی-انسانیت-سوز-جنگ-کو-فی-الفور-ختم-کرے-آئرلینڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org