گلگت، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کی صوبائی وزیر صحت سہیل عباس سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
24 Apr 2024 18:17
صوبائی وزیرصحت نے اپوزیشن لیڈر کے کچورا اے کلاس ڈسپنسری کو دس بیڈ ہسپتال بنانے کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کچورا جی بی کا چہرہ ہے اور سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے معیاری صحت کی سہولت بھی وقت کی ضرورت ہے۔ کچورا میں بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے وزیر صحت سید سہیل عباس سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کے حوالے سے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے آر ایچ کیو سکردو میں طبی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیرصحت نے اپوزیشن لیڈر کے کچورا اے کلاس ڈسپنسری کو دس بیڈ ہسپتال بنانے کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کچورا جی بی کا چہرہ ہے اور سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے معیاری صحت کی سہولت بھی وقت کی ضرورت ہے۔ کچورا میں بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: 1130834