QR CodeQR Code

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

25 Apr 2024 00:07

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شہر قائد کے مختلف علاقوں قائد آباد، ملیر اور سعدی ٹاؤن میں محسوس کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شہر قائد کے مختلف علاقوں قائد آباد، ملیر اور سعدی ٹاؤن میں محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ کراچی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1130905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130905/شہر-قائد-کے-مختلف-علاقوں-میں-زلزلے-شدید-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org