QR CodeQR Code

منہدم نسلہ ٹاور متاثرین کو بڑا ریلیف مل گیا

25 Apr 2024 16:46

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاور سے جڑا رفاعی پلاٹ تھا، جس کے باعث اس کو گرایا گیا تھا، نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو آکشن کرکے متاثرین کو پیسے دیئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے غیر قانونی طور پر تعمیر کرنے پر منہدم کئے گئے نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو آکشن کرکے متاثرین کو پیسے دینے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل متاثرین نسلہ ٹاور نے بتایا کہ ہم کوئی 40 متاثرین ہیں، نسلہ ٹاور کا مالک انتقال کر گیا ہے، تاحال ہم کو معاوضہ نہیں دیا گیا، ہم کو معاوضہ ملنا تھا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاور سے جڑا رفاعی پلاٹ تھا، جس کے باعث اس کو گرایا گیا تھا، نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو آکشن کرکے متاثرین کو پیسے دیئے جائیں۔ عدالت نے سندھی مسلم سوسائٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، پلاٹ کی فروخت سے پہلے اشتہار دیا جائے، متاثرین اپنی ملکیت کی دستاویزات اور جو پیسے جمع کرائے تھے اس کی تفصیل جمع کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 1131031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131031/منہدم-نسلہ-ٹاور-متاثرین-کو-بڑا-ریلیف-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org