QR Code
پاکستان نے امریکہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ مسترد کر دی
25 Apr 2024 22:25
ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق رپورٹ کے مندرجات غیر منصفانہ ہیں، مندرجات غلط معلومات پر مبنی اور زمینی حقیقت سے بالکل ہٹ کر ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ 2023ء کو مسترد کردیا۔ ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق رپورٹ کے مندرجات غیر منصفانہ ہیں، مندرجات غلط معلومات پر مبنی اور زمینی حقیقت سے بالکل ہٹ کر ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے 2 روز قبل ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ جاری کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ: 1131139
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.org