QR CodeQR Code

ادارہ خودی کی ٹیم کی اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، سینیٹر بننے پر مبارکباد 

25 Apr 2024 23:08

ادارے کے چیئرمین فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے ادارہ خودی کے زیراہتمام چلنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ادارہ خودی کی فعالیت اور پراجیکٹس کو سراہا اور اس ادارے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ 


اسلام ٹائمز۔ ادارہ خودی کے وفد نے ادارے کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ادارہ خودی کے وائس چیئرمین سید فرخ مہدی اور ترجمان جواد حیدر جوئیہ موجود تھے۔ ادارہ خودی کے وفد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے ادارہ خودی کے زیراہتمام چلنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ادارہ خودی کی فعالیت اور پراجیکٹس کو سراہا اور اس ادارے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ 


خبر کا کوڈ: 1131147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131147/ادارہ-خودی-کی-ٹیم-اسلام-آباد-میں-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری-سے-ملاقات-سینیٹر-بننے-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org