QR CodeQR Code

ملتان، علامہ شہنشاہ نقوی کی علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات، بھتیجے کے انتقال پر اظہار افسوس 

26 Apr 2024 00:18

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، ایران اس وقت مسلم اُمہ میں رول ماڈل کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کررہا ہے، ستاون اسلامی ممالک میں سے صرف ایران ہی ہے جس نے اسرائیل کو سبق سکھایا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ معروف خطیب اہلبیت علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ سید علی رضا نقوی، علامہ سید کاظم نقوی، مولانا شبیر حیدری، مولانا افضل جعفری، مولانا تنویر الکاظم سمیت دیگر علمائے کرام اور طلاب موجود تھے۔ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے علامہ سید محمد تقی نقوی سے اُن کے بھتیجے سید احمد رضا نقوی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے علامہ سید محمد تقی نقوی کی اقتداء میں نماز ادا کی اور بعدازاں جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی کے طلاب سے گفتگو کی۔ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، ایران اس وقت مسلم اُمہ میں رول ماڈل کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کررہا ہے، ستاون اسلامی ممالک میں سے صرف ایران ہی ہے جس نے اسرائیل کو سبق سکھایا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1131163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131163/ملتان-علامہ-شہنشاہ-نقوی-کی-سید-محمد-تقی-سے-ملاقات-بھتیجے-کے-انتقال-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org