QR CodeQR Code

پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں کو آج احتجاج کی کال دیدی

26 Apr 2024 08:31

احتجاج کی یہ کال بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر دی گئی ہے۔ پنجاب کے تمام صوبائی حلقوں میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ لاہور میں 30 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اکبر چوک سے کوٹ لکھپت تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ آج جمعہ کی نماز کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کی یہ کال بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر دی گئی ہے۔ پنجاب کے تمام صوبائی حلقوں میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ لاہور میں 30 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اکبر چوک سے کوٹ لکھپت تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقوں میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1131196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131196/پاکستان-تحریک-انصاف-نے-کارکنوں-کو-ا-ج-احتجاج-کی-کال-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org