QR CodeQR Code

کراچی میں ایک اور لڑکی لاپتہ

26 Apr 2024 21:35

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، تحقیقات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے محمود آباد سے 17 سال کی لڑکی لاپتا ہوگئی، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ نابینا ہیں اور والد وفات پا چکے ہیں۔ لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ میری بہن 24 اپریل کو گھر سے کوچنگ سینٹریلئے نکلی تھی، دوپہر 2 بجے جب بہن کو لینے گئے تو بتایا گیا کہ وہ چلی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131328/کراچی-میں-ایک-اور-لڑکی-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org