QR CodeQR Code

پی ٹی آئی نے این آر او کا نام مذاکرات رکھا ہوا ہے

پاکستان تحریک انصاف بات کر رہی ہے اور مکر بھی رہی ہے، طلال چوہدری

26 Apr 2024 20:38

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ چاہ رہے ہیں کہ 190 ملین ہم کھا چکے، توشہ خانہ ہوگیا، 9 مئی ہوگیا، اب معاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انکو این آر او دے دیا جائے تو یہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بات چیت کر بھی رہی ہے اور مکر بھی رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے این آر او کا نام مذاکرات رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو این آر او مل جائے تو یہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھنا شروع ہو جائیں گے۔ نون لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ یہ بات چیت کر بھی رہے ہیں اور مُکر بھی رہے ہیں، حکومت کا موقف ہے کہ یہ 190 ملین دے دیں، فوراً معافی ہو جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ فوراً این آر او کی بات شروع کر دیتے ہیں، اسمبلی کے بزنس چلانے سے لے کر یہاں بہت سے مسائل ہیں۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومت فیصلہ کرے گی تو کوئی بھی بندا یا ادارہ بات کرے گا، یہ چاہ رہے ہیں کہ 190 ملین ہم کھا چکے، توشہ خانہ ہوگیا، 9 مئی ہوگیا، اب معاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کو این آر او دے دیا جائے تو یہ اسی قیادت کے قصیدے پڑھیں گے، ہم جو کہتے تھے، ہم اس پر کھڑے رہے ہیں۔ نون لیگی سینیٹر نے کہا کہ ملکی اور قومی مفادات کے معاملات پر مذاکرات کا فیصلہ ہم نے کیا ہے، یہ قوم کا مینڈیٹ لیکر بھی ڈیل کرنے کی بات کر رہے ہیں، یہ مینڈیٹ کی توہین ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131345/پاکستان-تحریک-انصاف-بات-کر-رہی-ہے-اور-مکر-بھی-طلال-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org