QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزداری ونگ کی کاوش، چہلم کا جلوس نکالنے والے مزید پانچ مومنین عدالت سے بری

26 Apr 2024 22:54

  باعزت بری ہونے پر مومنین نے ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم گوپانگ ایڈووکیٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اربعین واک نکالنے کی پاداش میں مومنین کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر (F.I.R) میں ملک مرید عباس پہلوان متولی امام بارگاہ شہزادہ علی اکبر علیہ السلام ملتان، ملک ثقلین رضا پہلوان نائب متولی امام بارگاہ، اعجاز حسین، ارشد حسین اور محمد جمیل کو مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم گوپانگ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر عباس ایڈووکیٹ کی کوششوں سے باعزت بری کر دیا گیا۔ باعزت بری ہونے پر مومنین نے عون رضا انجم گوپانگ ایڈووکیٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1131373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131373/ملتان-ایم-ڈبلیو-عزداری-ونگ-کی-کاوش-چہلم-کا-جلوس-نکالنے-والے-مزید-پانچ-مومنین-عدالت-سے-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org