QR CodeQR Code

سعودی عرب میں اسرائیلی حکام کے طیارے کی لینڈنگ

27 Apr 2024 20:12

اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی ٹی وی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں موساد اور شاباک کے حکام نے بھی چند روز قبل اسی طیارے کے ذریعے علاقائی دورہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں اسرائیلی عہدیداروں کو قطر اور مصر لے جانے والا ایک صیہونی نجی طیارہ آج دوپہر کو سعودی عرب پہنچا۔ اس حوالے سے صیہونی ٹی وی کان نے رپورٹ دی کہ اس ہوائی جہاز نے تل ابیب کے بن گوریان ائیرپورٹ سے اڑان بھری اور عمان میں مختصر قیام کے بعد ریاض میں لینڈ کیا۔ مذکورہ ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ امکان ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے بعض صیہونی اعلیٰ عہدیدار ریاض گئے ہوں۔ اس موقع پر کان نے حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ "انٹونی بلنکن" کے علاقائی دورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں موساد اور شاباک کے حکام نے بھی چند روز قبل اسی طیارے کے ذریعے علاقائی دورہ کیا تھا۔ نیوز رپورٹس میں اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ یہ ہوائی جہاز قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کے لئے اسرائیلی مذاکرات کاروں کو قطر اور مصر پہنچاتا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131556/سعودی-عرب-میں-اسرائیلی-حکام-کے-طیارے-کی-لینڈنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org