QR CodeQR Code

ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ

27 Apr 2024 23:58

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ آزاد ججز ہی عدلیہ پر عوام کے اعتماد کا باعث بن سکتے ہیں، ججز کی تربیت ہی ایسی ہونی چاہئے کہ وہ خود کو آزاد خیال تصور کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججز کو انفرادی اور ادارہ جاتی سطح پر آزاد ہونا چاہئے، آزاد خیال ججز کے بغیر آزاد عدلیہ کا تصور ناممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ججز کو مکمل آزاد ہونا چاہئے، ججز کو واضح ہونا چاہیے کہ وہ کسی کے ماتحت نہیں۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہیے۔ صرف آزاد خیال جج ہی شفاف ٹرائل یقینی بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد ججز ہی عدلیہ پر عوام کے اعتماد کا باعث بن سکتے ہیں، ججز کی تربیت ہی ایسی ہونی چاہئے کہ وہ خود کو آزاد خیال تصور کریں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ججز کو انفرادی اور ادارہ جاتی سطح پر آزاد ہونا چاہئے، آزاد خیال ججز کے بغیر آزاد عدلیہ کا تصور ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز امام ابوحنیفہ کے دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں، ججز کو کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے متعلق تربیت کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1131619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131619/ججز-کو-کسی-کا-اثر-رسوخ-لینے-کے-بجائے-قانون-پر-چلنا-چاہئے-جسٹس-اطہر-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org