QR CodeQR Code

کولمبیا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

2 May 2024 05:34

کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں۔ کولمبیا کے صدر نے عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر کولمبیا نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر دیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں۔ کولمبیا کے صدر نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1132408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132408/کولمبیا-کا-اسرائیل-سے-سفارتی-تعلقات-منقطع-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org