QR CodeQR Code

غزہ کے بارے حسین امیر عبداللہیان کی محمد بن عبدالرحمن کیساتھ گفتگو

2 May 2024 15:11

گذشتہ شب اپنے قطری ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ نے غزہ کیخلاف جاری غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جارحیت و فلسطینی عوام کی نسل کشی و قتل عام پر مبنی مذموم صیہونی اقدامات کے فی الفور خاتمے اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

گذشتہ شب انجام پانے والی اس گفتگو میں ایرانی و قطری وزرائے خارجہ نے غزہ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران فریقین نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ کیخلاف جاری غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جارحیت و فلسطینی عوام کی نسل کشی و قتل عام پر مبنی مذموم صیہونی اقدامات کے فی الفور خاتمے اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 1132449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132449/غزہ-کے-بارے-حسین-امیر-عبداللہیان-کی-محمد-بن-عبدالرحمن-کیساتھ-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org