QR CodeQR Code

محمد علی رندھاوا چیف کمشنر اسلام آباد تعینات

2 May 2024 21:19

سول سروس گریڈ 20 کے آفیسر، کمشنر لاہور تعینات تھے۔ وزارت داخلہ نے کمشنر لاہور کی خدمات کی حوالگی کیلئے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔ چیف کمشنر چیئرمین سی ڈی اے بھی ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سول سروس گریڈ 20 کے آفیسر محمد علی رندھاوا کمشنر لاہور تعینات تھے۔ وزارت داخلہ نے کمشنر لاہور کی خدمات کی حوالگی کیلئے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔ محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے بھی ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1132518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132518/محمد-علی-رندھاوا-چیف-کمشنر-اسلام-آباد-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org