QR CodeQR Code

شہباز شریف کی سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ آمد، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

4 May 2024 04:58

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم مسلم لیگ (ن) کی رہنما کی رہائش گاہ پر گئے، وزیر اعظم نے ان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی راہنما سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ پر گئے، وزیر اعظم نے سائرہ افضل تارڑ سے ان کے والد افضل حسین تارڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق شہباز شریف نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ افضل حسین تارڑ (مرحوم) کی ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1132714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1132714/شہباز-شریف-کی-سائرہ-افضل-تارڑ-رہائش-گاہ-ا-مد-والد-کے-انتقال-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org