QR CodeQR Code

رفح پر حملہ حماس پر دباؤ ڈالنے کیلئے انتہائی محدود آپریشن ہے، صیہونی اعلی عہدیدار کا دعوی

7 May 2024 22:41

امریکی میڈیا کیساتھ گفتگو میں ایک اعلی اسرائیلی عہدیدار نے دعوی کیا ہیکہ رفح میں صیہونی فوج کی حالیہ کارروائی مذاکرات کیلئے حماس پر دباؤ ڈالنے کیخاطر صرف "ایک انتہائی محدود" آپریشن ہے!


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ایک اعلی عہدیدار نے امریکی چینل این بی سی نیوز کے ساتھ گفتگو میں دعوی کیا ہے کہ رفح پر صیہونی رژیم کا زمینی حملہ، فوجی حکمت عملی کے اہداف کے حصول اور جنگبندی کے مذاکرات میں حماس پر دباؤ ڈالنے کے لئے "ایک انتہائی محدود آپریشن" ہے۔

اس گفتگو میں غاصب صیہونی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ بڑے پیمانے پر ایسے کسی فوجی آپریشن کا آغاز نہیں کہ جس کی دھمکیاں اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے مہینوں سے دی جا رہی ہیں۔

صیہونی حکومتی عہدیدار کے مطابق اسرائیلی مذاکراتکار آج قاہرہ جا رہے ہیں تاکہ اسرائیل کی جانب سے منظور کئے گئے منصوبے اور حماس کی جانب سے منظور کردہ تجاویز کے درمیان پائے جانے والے فرق پر بات چیت کر سکیں۔

غاصب اسرائیلی عہدیدار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ممکنہ طور پر مذاکرات کی تازہ کاری کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ کی بھی "تشکیل نو" کی جائے گی!!


خبر کا کوڈ: 1133463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1133463/رفح-پر-حملہ-حماس-دباؤ-ڈالنے-کیلئے-انتہائی-محدود-آپریشن-ہے-صیہونی-اعلی-عہدیدار-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org