QR CodeQR Code

بیت المقدس میں انروا کے ہیڈ کوارٹر پر غیرقانونی یہودی آبادکاروں کے حملے کی یورپی یونین کیجانب سے مذمت

10 May 2024 16:26

یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ نے مشرقی بیت المقدس میں واقع انروا (UNRWA) کے ہیڈ کوارٹر پر غیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے


اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل نے مشرقی بیت المقدس میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی انروا (UNRWA) کے ہیڈ کوارٹر پر غیرقانونی یہودی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں جوزپ بورل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین، یروشلم میں واقع انروا کے مرکز پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتی اور چاہتی ہے کہ اس کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ 

جوزپ بورل نے مزید کہا کہ اسرائیل، انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔


خبر کا کوڈ: 1134090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1134090/بیت-المقدس-میں-انروا-کے-ہیڈ-کوارٹر-پر-غیرقانونی-یہودی-آبادکاروں-حملے-کی-یورپی-یونین-کیجانب-سے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org