QR CodeQR Code

جی 8 نے ایران سے مذاکرات کی حمایت کر دی

25 Sep 2009 11:04

جی ایٹ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی تجویز کی حمایت کر دی جبکہ جی ایٹ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں افراد پر امریکی پولیس نے شیلنگ کی ہے۔ آٹھ صنعتی ممالک کے گروپ جی ایٹ کے اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ کے عشائیہ کے دوران اٹلی کے وزیر خارجہ فرینکو فریٹینی نے


پٹسبرگ:جی ایٹ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی تجویز کی حمایت کر دی جبکہ جی ایٹ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں افراد پر امریکی پولیس نے شیلنگ کی ہے۔ آٹھ صنعتی ممالک کے گروپ جی ایٹ کے اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ کے عشائیہ کے دوران اٹلی کے وزیر خارجہ فرینکو فریٹینی نے کہا کہ جی ایٹ ایران کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے تاہم تہران رواں برس کے آخر تک یورینیم کے افزودگی بند کر دے۔ بصورت دیگر اس پر مزید اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں گی۔ اس موقع پر امریکی ریاست پنسلوانیہ کے علاقے پٹسبرگ میں سیکڑوں مظاہرین جمع ہونا شروع ہو گئے اور ان کا تین کلومیٹر تک مارچ کر کے جی ایٹ اجلاس کی جگہ پر پہنچنا تھا تاہم پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔



خبر کا کوڈ: 12130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12130/جی-8-نے-ایران-سے-مذاکرات-کی-حمایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org