QR CodeQR Code

نیٹو پاکستان سے حملے کی رپورٹ شیئر نہیں کرے گا

25 Dec 2011 22:31

اسلام ٹائمز:کابل میں نیٹو کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل کارسٹن جیکب سن نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ کو اسی وقت شیئر کیا جائے گا جب اس کی ضرورت محسوس ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ نیٹو نے 26 نومبر کو مہمند ایجنسی کی سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مکمل مندرجات سے پاکستان کو آگاہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ خیال رہے کہ مہمند ایجنسی میں نیٹو کے حملے میں 24 پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے چند مندرجات کے مطابق امریکہ نے اس واقعے کا ذمہ دار پاک امریکہ مشترکہ غلطیوں کو قرار دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹو مکمل رپورٹ پاکستان کو دینا نہیں چاہتا کیونکہ اسے ڈر ہے کہ اس سے پاکستان میں شدید ردعمل سامنے آئے گا، جس سے باہمی تعلقات مزید کشیدہ ہو جائیں گے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیٹو کی رپورٹ اب تک پاکستانی فوج سے شیئر نہیں کی گئی ہے۔ نیٹو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے اجراء کو 48 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اب تک پاکستانی فوج کو باضابطہ طور پر تحقیقاتی رپورٹ کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔ کابل میں نیٹو کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل کارسٹن جیکب سن نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ کو اسی وقت شیئر کیا جائے گا جب اس کی ضرورت محسوس ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 125078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/125078/نیٹو-پاکستان-سے-حملے-کی-رپورٹ-شیئر-نہیں-کرے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org