QR CodeQR Code

ملتان ميں تیسری دفاع پاکستان کانفرنس کا باقاعدہ آغاز

29 Jan 2012 15:01

اسلام ٹائمز: ميڈيا کوارڈینيٹر دفاع پاکستان کونسل کے مطابق پوليس سيکورٹي کے علاوہ انہوں نے ذاتي طور پر مختلف تنظيموں کے ايک ہزار سے زائد کارکناں سکیورٹي کے فرائض پر معمور کيا ہے۔ دفاع پاکستان کانفرنس کے لئے پنڈال ميں 40 ہزار سے زائد کرسياں لگائي گئي ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان ميں دفاع پاکستان کونسل کي جانب سے دفاع پاکستان کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کر ديا گيا ہے جبکہ مختلف شہروں سے ديني اور سياسي جماعتوں کے کارکناں کے قافلے پنڈال ميں پہنچنے کا سلسلہ جاري ہے۔ ملتان کے اسپورٹس گراونڈ ميں دفاع پاکستان کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کيا گيا جس کے بعد خطابات کا سلسلہ جاري ہے۔ دفاع پاکستان کانفرنس ميں شرکت کے لئے مختلف مذہبي اور سياسي جماعتوں کے کارکناں کے قافلوں کي پنڈال ميں آمد کا سلسلہ جاري ہے جس کے لئے اسپورٹس گراونڈ ميں سيکورٹي کے سخت انتظامات کئے گئے ہيں۔ ميڈيا کوارڈنيٹر دفاع پاکستان کونسل کے مطابق پوليس سيکورٹي کے علاوہ انہوں نے ذاتي طور پر مختلف تنظيموں کے ايک ہزار سے زائد کارکناں سيکورٹي کے فرائض پر معمور کيا ہے۔ دفاع پاکستان کانفرنس کے لئے پنڈال ميں 40 ہزار سے زائد کرسياں لگائي گئي ہيں، جن ميں لاکھوں افراد کي آمد متوقع ہے۔
 

دیگر ذرائع کے مطابق ملتان میں تیسری دفاع پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد پنڈال میں شرکا کی آمد کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کی پہلی کانفرنس لاہور اور دوسری راولپنڈی میں منعقد ہو چکی ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے کانفرنس میں شرکاء سے خطاب کیلیے مولانا سمیع الحق، حمید گل، حافظ محمد سعید، محمد احمد لدھیانوی، شیخ رشید احمد، اعجاز الحق، منور حسن، مولا فضل الرحمن خلیل اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خطاب کریں گے۔ پنڈال میں شرکاء کے لیے چالیس ہزار نشستوں کا بندوبست کیا گیا ہے، تاہم سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کیساتھ ساتھ مذہبی تنظمیوں کی جانب سے ذاتی نفری بھی پنڈال میں بڑھا دی گئی ہے، جبکہ دفاع پاکستان کانفرنس میں شرکا کے لیے خصوصی پاس بھی جاری کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 133946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/133946/ملتان-ميں-تیسری-دفاع-پاکستان-کانفرنس-کا-باقاعدہ-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org