QR CodeQR Code

سلمان رشدی کی موجودگی میں "انڈیا ٹو ڈے" کی سالانہ کانفرنس پھیکی پڑ گئی

17 Mar 2012 23:21

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بعد جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور بھارتی وزیر خزانہ پرنب مکھرجی نے بھی متنازعہ مصنف کی موجودگی کے باعث کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ سلمان رشدی کی موجودگی میں ’انڈیا ٹو ڈے‘ کی سالانہ کانفرنس پھیکی پڑ گئی کیونکہ عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ اور بھارتی وزیر خزانہ پرنب مکھرجی نے بھی کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا، نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں ’انڈیا ٹو ڈے کنکلیو‘ کے تحت جاری 2 روزہ کانفرنس کے منتظمین کو اسوقت ایک اور دھچکا لگا جب جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور بھارتی وزیر خزانہ پرنب مکھر جی نے مذکورہ کانفرنس میں اسلام دشمن و فتنہ پرور مصنف سلمان رشدی کی موجودگی کے باعث آخری موقع پر کانفرنس میں شرکت سے معذوری ظاہر کردی، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس اندیشے کے پیش نظر ’انڈیا ٹوڈے کنکلیو‘ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ لیا کہ کہیں اس معاملے کو لیکر ریاست جموں و کشمیر کے کچھ سیاسی اور عوامی حلقے اس کو غلط رنگت دینے کی کوشش نہ کریں۔ 

ادھر بھارتی وزیر خزانہ پرنب مکھرجی نے بھی اپنے حلقہ انتخاب جانگی پور مغربی بنگال کے مسلم ووٹروں کی ممکنہ ناراضگی کے پیش نظر اس کانفرنس میں شرکت سے معذوری ظاہر کردی، انڈیا ٹوڈے کنکلیو کے منتظمین کیلئے یہ بات انتہائی مایوس کن ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بعد جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور بھارتی وزیر خزانہ پرنب مکھرجی نے بھی متنازعہ مصنف سلمان رشدی کی موجودگی کے باعث کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔


خبر کا کوڈ: 146341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/146341/سلمان-رشدی-کی-موجودگی-میں-انڈیا-ٹو-ڈے-سالانہ-کانفرنس-پھیکی-پڑ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org