QR CodeQR Code

سانحہ چلاس، بلتستان کے عوام کے مطالبات

6 Apr 2012 15:35

اسلام ٹائمز:شہدائے چلاس کی تدفین کے ساتھ ساتھ احتجاجی دھرنے اور اپنے جذبات کو حکام وقت تک پر امن طریقے سے پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، ابھی دو مزید شہیدوں کے جنازے کا انتظار ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس کے مقام پر انسانیت سوز مظالم کے نتیجے میں نہتے مسافرین کو جس نے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا، جس نے کربلا کے مظالم کو تازہ کیا۔ اب تک تین شہدائے اسکردو کو لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں دفنایا گیا، ساتھ ساتھ احتجاجی دھرنے اور اپنے جذبات کو حکام وقت تک پرامن طریقے سے پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، ابھی دو مزید شہیدوں کے جنازے کا انتظار ہو رہا ہے۔ اب تک بلتستان کے سوگوار عوام کی طرف سے جو مطالبے پیش کئے گئے وہ مندرجہ ذیل ہے۔

1۔ دشمنوں کے نرغے میں محصور مسافرین کی سلامتی کے ساتھ بازیابی عمل میں لائی جائے۔
2۔ شہید کے جنازوں کو فوری طور پر منتقل کیا جائے۔
3۔ چلاس میں فوجی آپریشن کیا جائے۔
4۔ شاہرہ قراقرم پر پاک فوج کی تعیناتی کو یقینی بنائی جائے۔
5۔ سکردو سے اسلام آباد تک متبادل محفوظ روڈ کی تعمیر فورا عمل میں لائی جائے۔
6۔ پاک چین بارڈر اور انڈیا بارڈر تک رسائی کے لیے محفوظ متبادل سڑک تعمیر کی جائے۔
7۔ اسکردو ائیرپورٹ کو آل ویدر بنایا جائے۔
8۔ پی آئی اے کے کرایوں میں کمی اور پروازوں میں اضافہ کیا جائے۔
9۔ سانحہ چلاس اور سانحہ کوہستان کے پس پردہ سازشی عناصر بلخصوص خود فروختہ مفتیان بالخصوص قاضی نثار کو فوراً گرفتار کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 150853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/150853/سانحہ-چلاس-بلتستان-کے-عوام-مطالبات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org