QR CodeQR Code

لیبیا پر نیٹو کے فضائی حملوں میں 72 شہری جاں بحق ہوئے، ہیومن رائٹس واچ

15 May 2012 10:25

اسلام ٹائمز:تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیٹو کے فضائی حملوں میں 20 عورتیں اور 24 بچے بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ہیومن رائٹس واچ کے خصوصی مشیر فریڈ ابراہمس نے کہا ہے کہ فضائی حملوں کی صرف فوجی اہداف پر اجازت ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ گذشتہ سال لیبیا میں نیٹو کے فضائی حملوں میں 72 شہری ہلاک ہوئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے والی تحریک کے دوران نیٹو کی جانب سے بمباری کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیٹو کے فضائی حملوں میں 20 عورتیں اور 24 بچے بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ہیومن رائٹس واچ کے خصوصی مشیر فریڈ ابراہمس نے کہا ہے کہ فضائی حملوں کی صرف فوجی اہداف پر اجازت ہوتی ہے۔ نیٹو کے فضائی حملوں میں شہری ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 162040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162040/لیبیا-پر-نیٹو-کے-فضائی-حملوں-میں-72-شہری-جاں-بحق-ہوئے-ہیومن-رائٹس-واچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org