QR CodeQR Code

شکاگو کانفرنس سے قبل مظاہروں میں شدت

19 May 2012 12:21

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق سخت سیکیورٹی کے باوجود مظاہرین کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے شکاگو کی گلیوں میں پھیل گئی۔ مظاہرین کی جانب سے شہر میں لگے ہوئے نیٹو بینرز اتارنے کی کوشش بھی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے شہر شکاگو میں کل سے شروع ہونے والی نیٹو ممالک کی کانفرنس سے قبل ہی احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے شکاگو کی گلیوں میں پھیل گئی ہے۔ مظاہرین کی جانب سے شہر میں لگے ہوئے نیٹو بینرز اتارنے کی کوشش بھی کی گئی۔ مظاہرین میں نرسوں کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ ان کے احتجاج میں وال سٹریٹ قبضہ مہم میں حصۃ لینے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شکاگو کانفرنس شروع ہونے میں چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر متوقع مظاہروں کو روکنے کیلیے سیکیورٹی کے انتطامات بھی سخت کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود بھی مظاہروں میں شدت آنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 163267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/163267/شکاگو-کانفرنس-سے-قبل-مظاہروں-میں-شدت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org