0
Saturday 26 May 2012 00:58

انسانی کمال دین فہمی میں پوشیدہ ہے، علامہ غلام مہدی

انسانی کمال دین فہمی میں پوشیدہ ہے، علامہ غلام مہدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سربراہ اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام مہدی نجفی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم رجب امام محمد باقر علیہ السلام، پانچویں آفتاب امامت کے چراغ کا یوم ولادت باسعادت ہے۔ امام محمد باقر علیہ السلام کا فرمان ہے کہ انسانی کمال دین فہمی، مصائب و مشکلات پر صبر اور زندگی کو صحیح معاشی سلیقے کے ساتھ چلانے کا نام ہے۔ علامہ غلام مہدی نجفی نے امام علی النقی علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آپ ع کی اس حدیث شریف کو نقل کیا کہ حسد سے ہمیشہ اپنے آپ کو بچانا چاہئے، رشک یہ ہے کہ انسان دوسرے انسانوں کی خوبیوں کو حاصل کرنا چاہتا ہو۔ لیکن دیگر انسانوں کی نعمات چھن جانے کی خواہش نہ رکھتا ہو۔
خبر کا کوڈ : 165485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش