QR CodeQR Code

دشمن کی کسی بھی دھمکی کا منھ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل آمادہ ہیں، ایرانی مسلح افواج

22 Jun 2012 00:21

اسلام ٹائمز: نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کے یوم ولادت باسعادت کی آمد کے موقع پر مسلح افواج کی طرف سے جاری بیان میں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادگی کا اظہار۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وہ دشمنوں کی کسی بھی طرح کی دھمکیوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل آمادہ ہیں۔ مسلح افواج کی جانب سے یہ بیان نواسۂ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کے یوم ولادت باسعادت کی آمد کے موقع پر جو "یوم پاسدار" سے موسوم ہے جاری کیا گیا، جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج خداوند متعال کے لطف و کرم اور اپنی اندرونی توانائی کی بنیاد پر ایسی حالت میں ہیں جو دشمنوں کی کسی بھی دھمکی یا خطرے کا منھ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل آمادہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 173209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/173209/دشمن-کی-کسی-بھی-دھمکی-کا-منھ-توڑ-جواب-دینے-کیلئے-مکمل-آمادہ-ہیں-ایرانی-مسلح-افواج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org