QR CodeQR Code

اقوام متحدہ برما میں امن فوج روانہ کرے، ایم ڈبلیو ایم

27 Jul 2012 16:38

اسلام ٹائمز:جامع مسجد کھارادر میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سوائے ملت ایران اور رہبر مسلمین جہان آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے علاوہ کسی مسلم رہنما نے اس مسئلے پر آواز بلند نہیں کی، شاید لگتا یہ ہے کہ یہ رہنما شام میں امریکی مفادات کی تکمیل کے لئے مزاحمت اسلامی کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ برما میں مسلمانوں کے بیہمانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ برما کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اس ملک میں امن فوج روانہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد کھارادر میں برما میں بدھسٹوں کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مولانا علی انور جعفری اور برادر محمد مہدی شامل تھے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے برما کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر جو قیامت برپا ہے اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں ترقی پسند اور نام نہاد امن پسند غیر مسلم طاقتوں کی اپنے ایجنڈے کی تکمیل پر خاموشی تو سمجھ میں آتی ہے، لیکن پوری دنیا میں اسلامی ریاستوں کے سربراہوں سے لیکر مذہبی اور سیاسی رہنما تک اس انسانیت سوز واقع پر خاموش اور شرم ناک رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سوائے ملت ایران اور رہبر مسلمین جہان آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے علاوہ کسی مسلم رہنما نے اس مسئلے پر آواز بلند نہیں کی، شاید لگتا یہ ہے کہ یہ رہنما شام میں امریکی مفادات کی تکمیل کے لئے مزاحمت اسلامی کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی برما کے مسلمانوں کے لئے آواز اٹھانا گوارا نہیں کیا ہے، رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا برما مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کے لئے فی الفور مداخلت کی جائے اور اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستوں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا جائے۔ انہوں نے اسلامی ممالک اور بالخصوص عرب ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کی نوکری چھوڑ کر مظلوم مسلمانوں کی فریاد کو سنیں ورنہ مظلوموں کی آہ و بکا ان کی لرزتی ہوئی حکومتوں کے لئے آخری جھٹکا ثابت ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 182582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/182582/اقوام-متحدہ-برما-میں-امن-فوج-روانہ-کرے-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org