QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین کا آغا علی موسوی کی وفات پر 3 روزہ سوگ کو اعلان

31 Jul 2012 01:17

اسلام ٹائمز: فرزند آغا علی موسوی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آغا علی موسوی کی وفات پوری قوم کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے، آغا موسوی ہمیشہ ایک شفیق باپ کی طرح قوم کے ہر دکھ درد میں ساتھ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ مفتی جعفر حسین (رہ) اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے باوفا ساتھی سید آغا علی الموسوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو ملت جعفریہ کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں آغا علی موسوی کے نمازہ جنازے کے بعد فرزند آغا موسوی علامہ حیدر علی موسوی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آغا علی موسوی کا انتقال پوری قوم کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے، آغا موسوی ایک شفیق باپ کی طرح قوم کے ہر دکھ درد میں ہمیشہ ساتھ رہے، اُن کے احسانات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ سید علی الموسوی کی زندگی سیرت اہلبیت علیھم السلام کا عملی نمونہ تھی۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اُن کی خواہش تھی کہ وہ آغا علی موسوی کے لاہور میں ادا کئے گئے نماز جنازہ میں شرکت کرتے، تاہم موٹر وے اور جی ٹی کی بندش کے باعث وہ اس سعادت سے محروم ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 183559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183559/مجلس-وحدت-مسلمین-کا-ا-غا-علی-موسوی-کی-وفات-پر-3-روزہ-سوگ-کو-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org