0
Wednesday 29 Aug 2012 21:56

حکمرانوں کی بزدلی اور کمزور فیصلوں کے باعث ملکی سالمیت خطرے میں پڑگئی ہے، شیخ امان اللہ

حکمرانوں کی بزدلی اور کمزور فیصلوں کے باعث ملکی سالمیت خطرے میں پڑگئی ہے، شیخ امان اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر شیخ امان اللہ نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کیخلاف آپریشن اور ڈرون حملے مزید برداشت نہیں کئے جائینگے۔ حکمرانوں کی بے حسی، بزدلی اور کمزور فیصلوں کے باعث ملکی سالمیت خطرے میں پڑگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف قبائلی ایجنسیوں کے عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کی قبائل عوام کے مستقبل کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے اور قبائل عوام کی مرضی کے خلاف کوئی بھی قانون یا فیصلہ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ 65 سال سے انگریز کے نظام کو تقویت دیتے ہوئے حکمرانوں نے قبائل عوام کی آزادی اور حقوق سلب کئے ہوئے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر عوام پر بیرونی ایجنڈا مسلط کرنے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے۔ قبائل عوام کے خلاف آپریشن اور ڈرون حملے مزید برداشت نہیں کئے جائینگے، اور نہ ہی آپریشن اور ڈرون حملوں کے خوف سے قبائل عوام مرعوب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے برطانوی نظام کے خلاف بھی جدوجہد میں حصہ لیا تھا اور آج مغربی نظام کے خلاف بھی وہ برسرپیکار ہیں، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا قائم کردہ قبائلی جرگہ قبائل کے مستقبل کے حوالہ سے سود مند ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 191125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش