QR CodeQR Code

جسٹس ذوالفقار نقوی کا قتل انصاف کا قتل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

30 Aug 2012 15:24

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے سیشن جج ذوالفقار نقوی کی المناک شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرنے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور شیعہ نسل کشی ان پے در پے واقعات کے پس پردہ منحوس تثلیث امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ مقصود علی ڈومکی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے منیر مینگل روڈ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جسٹس ذوالفقار نقوی کے قتل کو انصاف کا قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ذوالفقار، ان کے ڈرائیور اور محافظوں کا قتل حکومت بلوچستان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور ہم لواحقین کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کا فی الفور نوٹس لے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور نسل کشی کے ان پے در پے واقعات کے پیچے بیرونی ہاتھ باالخصوص امریکہ، اسرائیل اور بھارت ملوث ہیں، جس کا اعتراف جناب لشکر رئیسانی خود بھی کرچکے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بیرونی مداخلت کا تدارک کیا جائے اور بلوچستان کو عالمی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھنے دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 191336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/191336/جسٹس-ذوالفقار-نقوی-کا-قتل-انصاف-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org