0
Sunday 16 Sep 2012 00:09

حکمرانوں نے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی پر خاموشی اختیار کرکے ملت اسلامیہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، شیخ امان اللہ

حکمرانوں نے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی پر خاموشی اختیار کرکے ملت اسلامیہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، شیخ امان اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا شیخ امان اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی مفادات کیلئے پارلیمنٹ کی قراردادوں کو روندنے والے حکمرانوں نے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی پر خاموشی اختیار کرکے ملت اسلامیہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، جے یو آئی کل بروز اتوار ملک بھر میں اس حوالے سے احتجاج کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں مختلف اضلاع کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا بالخصوص امریکہ آئے روز محمد عربی (ص) کی شان میں گستاخانہ عمل کرکے امت مسلمہ کو چیلنج دے رہے رہا ہے اور اب ایک بار پھر گستاخانہ فلم بنا کر پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ہمارے حکمران اور مغربی ایجنٹ امریکی مفادات کیلئے پارلیمنٹ اور قومی سلامتی کمیٹی کی قراردادوں اور سفارشات کو روند کر ڈالر وصول کر رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ سے تعلقات پر نظرثانی کی جائے، خارجہ پالیسی ازسرنو تشکیل دی جائے اور اس اہم ترین نازک مسئلہ کو اسلامی سربراہی کانفرنس میں اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کل بروز اتور 16 ستمبر کو ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی متنازعہ فلم کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی۔
خبر کا کوڈ : 195694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش