QR CodeQR Code

سعودی حکمران حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بند کریں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

17 Oct 2012 23:27

اسلام ٹائمز: فلپ لوتھر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق ملنا چاہیے اور اپنا حق استعمال کرنے والوں کے خلاف طاقت کے استعمال کا کوئی جواز نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی حکام سے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر فلپ لوتھر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق ملنا چاہیے اور اپنا حق استعمال کرنے والوں کے خلاف طاقت کے استعمال کا کوئی جواز نہیں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان سعودی حکام کی جانب سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے مظاہرے زور پکڑ رہے ہیں، سعودی سول اینڈ پولیٹیکل رائٹس ایسوسی ایشن کے مطابق لگ بھگ 30 ہزار سیاسی کارکن زیر حراست ہیں، فروری 2011ء سے سعودی عرب میں آزادی اظہار کیلئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ہزاروں کارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 204396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204396/سعودی-حکمران-حکومت-مخالف-مظاہرین-کے-خلاف-طاقت-کا-استعمال-بند-کریں-ایمنسٹی-انٹرنیشنل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org