0
Friday 2 Nov 2012 13:47

جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں نے کراچی کے سرکردہ تاجروں کو ٹارگٹ کرنے کا پلان مرتب کرلیا

جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں نے کراچی کے سرکردہ تاجروں کو ٹارگٹ کرنے کا پلان مرتب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیوں کے تیز کرنے کے اعلان کے بعد جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں نے کراچی کے سرکردہ تاجروں کو ٹارگٹ کرنے کا پلان مرتب کرلیا ہے، آل کراچی تاجر اتحاد اور کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ کے رہنماﺅں کے لئے فیلڈنگ لگادی گئیں ہیں جبکہ ان رہنماﺅں کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لئے 12 سے 14 سال تک کے چھوٹے بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گھانس منڈی، اولڈ سٹی ایریا، نیا آباد اور کھڈہ مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ اور گینگ وار کے خطرناک ملزمان نے بھتہ خوری کے خلاف آواز بلند کرنے والے تاجروں اور تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں کو ٹارگٹ کرنے کی غرض سے ان تاجروں اور رہنماﺅں کے گرد اپنا گھیرا تنگ کرنے کا پلان مرتب کرلیا ہے اور موقع ملنے پر انہیں ٹارگٹ کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس کام کے لئے ان جرائم پیشہ افراد نے اسکولوں اور مدرسوں میں پڑھنے والے 10 سے 14 سال تک کے بچوں کو روپوں کا لالچ دے کر ان تاجر رہنماﺅں کی نقل و حمل کی رپورٹ فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے اور اس کے لئے انہیں موبائل فون بھی فراہم کر دئیے ہیں اور یہ بچے ان موبائل فونز کو ہینڈز فری کے ذریعے استعمال کر رہے ہیں اور تمام رپورٹس ان جرائم پیشہ عناصر کو پہنچا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت اولڈ سٹی ایریا اور ٹمبر مارکیٹ کے تاجر رہنماﺅں کے خلاف مکمل طور پر فلڈنگ لگا دی گئی ہے اور خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت ان علاقوں کے تاجر رہنماﺅں کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند روز قبل ٹمبر مارکیٹ میں وہاں کے تاجر رہنماء کی مارکیٹ بندش کے باوجود موجودگی پر کریکر کا حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے اور اس سلسلے میں پولیس اور دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں کو بھی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 208350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش