QR CodeQR Code

شاہراہ قراقرم یکم مارچ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندکردی گئی

26 Feb 2013 13:59

اسلام ٹائمز: شاہراہ قراقرم پر ضلع کوہستان میں نالہ دوبیر کے دو پُلوں کی مرمت کے کام کی وجہ سے گلگت اور راولپنڈی کے درمیان قراقرم ہائی وے پہلی مارچ تک بند رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم جو کہ شاہراہ ریشم کے نام سے بھی معروف ہے یکم مارچ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم پر ضلع کوہستان میں نالہ دوبیر کے دو پُلوں کی مرمت کے کام کی وجہ سے گلگت اور راولپنڈی کے درمیان قراقرم ہائی وے پہلی مارچ تک بند رہے گی۔ شاہراہ بند ہونے کے سبب بلتستان کے طلباء جو سردیوں میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹیوشن کے لئے گئے ہوئے تھے اپنی واپسی کے لئے شدید مشکلات کا شکار ہے۔


خبر کا کوڈ: 242279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/242279/شاہراہ-قراقرم-یکم-مارچ-تک-ہر-قسم-کی-ٹریفک-کے-لئے-بندکردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org