QR CodeQR Code

گلوبل مارچ ٹو یروشلم بیت المقدس اور مسجد الاقصٰی کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، کمال خطیب

8 Jun 2013 09:10

اسلام ٹائمز: جی ایم جے کے موقع پر ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے نائب سربراہ اسلامک موومنٹ کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، مصر، اردن، ملائیشیا، انڈونیشیا اور چند یورپی ممالک میں ہونیوالے مظاہرے یروشلم کی آزادی کیلئے نہایت حوصلہ افزاء ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامک موومنٹ کے نائب سربراہ الشیخ کمال خطیب نے کہا ہے کہ 7 جون 2013ء کو عرب نکبہ کی چھیالیسویں برسی کے موقع دنیا بھر میں ہونے والا مارچ بیت المقدس اور مسجد الاقصٰی کی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ فلسطین نیوز نیٹ ورک کی ایک رپورٹ کے مطابق اردن کے اخبار السبیل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قبضہ اب اپنے خاتمہ کے قریب ہے، چونکہ عرب دنیا میں بیداری کی لہر دوڑ چکی ہے۔ الشیخ کمال خطیب کا کہنا تھا کہ  غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، مصر، اردن، ملائیشیا، انڈونیشیا اور چند یورپی ممالک میں ہونے والے مظاہرے یروشلم کی آزادی کے لئے نہایت حوصلہ افزاء ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والی تمام تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ یروشلم کی آزادی کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھاتے ہوئے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر ایک انسانی المیہ کی طور پر پیش کریں۔ انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔


خبر کا کوڈ: 271512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/271512/گلوبل-مارچ-ٹو-یروشلم-بیت-المقدس-اور-مسجد-الاقص-ی-کی-آزادی-کا-پیش-خیمہ-ثابت-ہوگا-کمال-خطیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org