QR CodeQR Code

مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ کا چلانا ہے تو آرٹیکل 6 پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا، فاروق ستار

28 Jun 2013 00:41

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کا اطلاق 23 مارچ 1956ء سے کیا جائے۔ دہشت گردی کے معاملے کو صوبوں اور وفاق کے درمیان فٹبال نہ بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پرویز مشرف کے غیرآئینی اقدام پر قومی اسمبلی میں آرٹیکل چھ پر ڈاکٹر فاروق ستار نے لمبی تقریر کرتے ہوئےکہا کہ مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ کا چلانا ہے تو آرٹیکل 6 پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا۔ آرٹیکل 6 کے اطلاق کے حوالے سے نکتہ اعتراض پر دو منٹ سے زیادہ بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایم کیو ایم نے شدید احتجاج کیا، ڈاکٹر فاروق ستار کی تقریر طویل ہونے پر اسپیکر نے ان کا مائیک بند کرا دیا، اس پر ایم کیو ایم کے ارکان مشتعل ہو گئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔ ایم کیو ایم کے احتجاج کے دوران خورشید شاہ، اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق نے مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع کرایا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہاں مخصوص انصاف ہو رہا ہے، مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ کا چلانا ہے تو آرٹیکل 6 پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا۔ آرٹیکل 6 کا اطلاق 23 مارچ 1956ء سے کیا جائے۔ دہشت گردی کے معاملے کو صوبوں اور وفاق کے درمیان فٹبال نہ بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 277409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/277409/مشرف-کے-خلاف-غداری-کا-مقدمہ-چلانا-ہے-آرٹیکل-6-پر-مکمل-عملدرآمد-کرنا-ہو-گا-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org