0
Thursday 17 Jun 2010 14:29

عراقی سیکورٹی ذرائع: سعودی عرب عراق میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے والے گروہوں کا تربیتی مرکز ہے

عراقی سیکورٹی ذرائع: سعودی عرب عراق میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے والے گروہوں کا تربیتی مرکز ہے
اسلام ٹائمز – العالم نیوز چینل کے مطابق ایک عراقی سیکورٹی ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ عراق میں سرگرم دہشت گردوں کے تربیتی مراکز سعودی عرب میں موجود ہیں جن میں سے ایک سعودی عرب کے شہر "ابھا" کے اطراف میں "مدینہ منورہ کیمپ" ہے۔ اس رپورٹ میں جو گذشتہ روز بدھ کے دن منظر عام پر لائی گئی ہے کہا گیا ہے کہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مدینہ منورہ کیمپ میں تربیتی دورے مکمل کرنے کے بعد دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دینے کیلئے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے عراق میں داخل ہونے والی دہشت گرد ٹیموں کا اگلا ٹارگٹ فرات، میانی اور مخصوصاً کربلا اور بغداد کے صوبے ہوں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر ابھا میں واقع مدینہ منورہ کیمپ سے 22 دہشت گرد ایک سعودی بس کے ذریعے عراق بارڈر تک لائے گئے ہیں جن میں سے 5 دہشت گرد جو سعودی باشندے ہیں، پہلے مرحلے میں الامغر نامی بارڈر چیک پوسٹ سے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 28568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش