QR CodeQR Code

اسرائیل آئندہ بیس سالوں میں اپنا وجود کھو دے گا، رپورٹ

17 Jun 2010 15:59

اسلام ٹائمز: امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے نے شک ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل آئندہ بیس سالوں میں اپنا وجود کھو دے گا۔


اسلام ٹائمز - اے آر وائے نیوز کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی طرف سے جاری کردہ ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ اسرائیل اگلے 20 سال تک دنیا کے نقشے سے محو ہو جائے گا۔
رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 1947-48 اور 1967ء کے تمام فلسطینی پناہ گزینوں کی مقبوضہ علاقوں میں واپسی ہو گی اور آئندہ 15 سالوں میں تمام اسرائیلی جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آ کر آباد ہیں انکی امریکہ میں واپسی ہو گی۔
ایک بین الاقوامی وکیل فرینکلن لیمبر ایک حالیہ انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ امریکہ میں پانچ لاکھ اسرائیلی امریکی پاسپورٹ کے ساتھ رہ رہے ہیں جن میں تین لاکھ سے زائد صرف ریاست کیلی فورنیا میں آباد ہیں جبکہ ایسے افراد جن کے پاس امریکی یا مغربی پاسپورٹ نہیں ہیں انہوں نے بھی درخواستیں جمع کر ادی ہیں لہٰذا عوامی سطح پر نظر آ رہا ہے کہ اسرائیل جلد اپنا وجود کھو دے گا۔


خبر کا کوڈ: 28581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/28581/اسرائیل-آئندہ-بیس-سالوں-میں-اپنا-وجود-کھو-دے-گا-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org