QR CodeQR Code

پارا چنار کے مرکزی بازار میں 2 خودکش دھماکے، 50 افراد جاں بحق، 130 سے زائد زخمی

26 Jul 2013 19:20

اسلام ٹائمز: عینی شاہدین کے مطابق دونوں خودکش حملہ موٹر سائیکل پر سوار تھے، پہلے ایک نوعمر خودکش بمبار نے امام بارگاہ کے نزدیک آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ جلال اڈے (زیڑان) کے نزدیک دوسرے خودکش حملہ آور نے صرف دو منٹ کے وقفہ کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پارا چنار کی مرکزی امام بارگاہ کے نزدیک یکے بعد دیگرے دو خودکش حملے ہوئے ہیں۔ جس کے باعث 50 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 130 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ جس کی وجہ سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، پہلے ایک نوعمر خودکش بمبار نے امام بارگاہ کے نزدیک آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ جلال اڈے (زیڑان) کے نزدیک دوسرے خودکش حملہ آور نے صرف دو منٹ کے وقفہ کے بعد اپنے ہاتھ اٹھا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منقتل کیا گیا ہے۔ جبکہ بعض زخمیوں کو پشاور روانہ کیا گیا ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 287078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/287078/پارا-چنار-کے-مرکزی-بازار-میں-2-خودکش-دھماکے-50-افراد-جاں-بحق-130-سے-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org