QR CodeQR Code

مظفرنگر کا فساد سیاسی لیڈروں اور انتظامیہ کی ملی بھگت کا نتیجہ،ظفر الاسلام خان

22 Sep 2013 21:40

اسلام ٹائمز: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نے مظفر نگر فسادات کو منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں جو کچھ ہوا ہے اس کی تیاری دو تین ہفتوں سے چل رہی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی سب سے بڑی ناکامی یہی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتا اور ملک کا سسٹم کمزور طبقوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رات مظفر نگر فساد کے موضوع پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایس ایف آر اور کنسرنڈ اسٹوڈیٹنس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں نے کیا، انہوں نے مظفر نگر فسادات کو منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں جو کچھ ہوا ہے اس کی تیاری دو تین ہفتوں سے چل رہی تھی، ایک خاص پارٹی کے لیڈر کہہ رہے تھے کہ وہ اس ریاست کو گجرات بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ معاملہ چھیڑ خانی کا نہیں تھا بلکہ روڈ ریج کا تھا جسے فرقہ پرست لیڈروں نے چھیڑ خانی کا معاملہ بناکر مسلمانوں کے خلاف اکثریتی فرقہ کو مشتعل کیا اور وہاں کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔


خبر کا کوڈ: 304281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/304281/مظفرنگر-کا-فساد-سیاسی-لیڈروں-اور-انتظامیہ-کی-ملی-بھگت-نتیجہ-ظفر-الاسلام-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org