0
Thursday 3 Oct 2013 15:53
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے30 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی بڑو میں قاسم اسٹیڈیم کے قریب میدانی میں مشکوک چیز پڑی ہوئی ہے، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کرکے چیک کیا تو اس میں تقریباً 30 کلوگرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم تھا۔ جسے ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کو ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچا لیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔