QR CodeQR Code

مغرب میں نسلی امتیاز بہت زیادہ ہے

2001ء سے 2011ء تک ایک لاکھ لوگوں نے اسلام قبول کیا، برطانوی میگزین

امریکہ اور یورپ میں اخلاقی اقدار کا فقدان ہے

20 Oct 2013 10:35

اسلام ٹائمز: مغربی ممالک میں لوگ بہت تیزی سے اسلام قبول کر رہے ہیں، صرف برطانیہ میں ایک لاکھ لوگ موجود ہیں جو پرانا مذہب چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مغربی ممالک میں ہر سال 5200 افراد دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔ برطانوی اخبار اکنامسٹ نے داڑھی کی تصویر والے ٹائٹل شائع کرکے سوال اٹھایا کہ کتنے ہیں جو اسلام سے متاثر ہوئے۔ اخبار کے مطابق اسلام قبول کرنے والوں میں زیادہ تر وہ ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے ساتھ قابل ذکر وقت گزار اور وہ ان سے متاثر ہوئے۔ برطانوی ماڈل کارلے واٹس جو اسلام قبول کرچکی ہیں، کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں نسلی امتیاز اور اخلاقی اقدار کے فقدان کی وجہ سے لوگ اسلام جیسے امن پسند مذہب کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق جو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر رہنا چاہتے ہیں، وہ بھی مذہب اسلام سے متاثر ہو رہے ہیں اور ان کے عقائد اختیار کر رہے ہیں۔ اسلام قبول کرنے والوں میں قیدیوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے، کیونکہ دوران قید انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اپنے مسائل کا حل انہیں اسلامی تعلیمات میں نظر آتا ہے تو وہ بھی اسلام کی جانب راغب ہوجاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جتنی خواتین اسلام قبول کرچکی ہیں ان میں سے دو تہائی نے اس لیے اسلام قبول کیا کیونکہ وہ مسلمان شخص سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔ یاد رہے کہ ایک سال قبل ایک برطانوی میگزین نے رپورٹ شائع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ نائن الیون 2001ء کے بعد سے 2011ء تک یعنی 10سال کے دوران ایک لاکھ افراد اسلام کی چھتری تلے جاچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 312508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/312508/2001ء-سے-2011ء-تک-ایک-لاکھ-لوگوں-نے-اسلام-قبول-کیا-برطانوی-میگزین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org