0
Friday 29 Nov 2013 21:39

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیاں صوبائی حکومت کے اختیار میں تھیں، سید سلطان بایزید

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیاں صوبائی حکومت کے اختیار میں تھیں، سید سلطان بایزید

اسلام ٹائمز۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ سات دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کی گئی حلقہ بندیاں صوبائی حکومت کے اختیار میں تھیں۔ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز جو حلقہ بندی آفیسرز بھی تھے، اپنے اپنے اضلاع کی حلقہ بندی قانون کے مطابق تفویض کئے گئے اختیارات کے مطابق کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حلقہ بندیوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں استعمال ہونے والی انتخابی فہرستوں کو مقامی انتظامیہ کی مدد سے ترتیب دیا گیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سارا عمل 25 روز قبل مکمل ہوا تھا۔ مکمل ہونے والی فہرستوں کے ڈرافٹ کو اسی وقت نادرا کے پاس بھیجا گیا۔ جو کہ 2 دسمبر تک نادرا سے واپس ملیں گے۔ اس سلسلے میں ان انتخابی فہرستوں میں اس وقت ردوبدل کے خدشات درست نہیں ہیں۔ کیونکہ یہ سارا عمل بہت پہلے مکمل ہوا تھا اور قلیل مدت میں نادرا اسے مکمل کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ انتخابی فہرستوں کو وارڈز کے مطابق بنانا انتہائی پیچیدہ اور مشکل کام تھا۔ تمام تر رکاوٹوں اور پیچیدگیوں کے باوجود یہ عمل مکمل کیا گیا، تاکہ بروقت انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے انتخابی فہرستوں کی فراہمی میں تاخیر ہوئی۔

خبر کا کوڈ : 325896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش