QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس کا قتل، گورنر ہائوس کے باہر دھرنے کا اعلان

16 Dec 2013 02:05

اسلام ٹائمز: شیخ زید ہسپتال لاہور کے باہر جمع ہزاروں کارکنوں نے میت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرتے ہوئے گورنر ہائوس کے سامنے مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کر دیا ہے، جہاں مجلس وحدت مسلمین، عزاداری کونسل پاکستان اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب قاتلوں کی گرفتاری کے لئے دھرنا دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کینال روڈ پر مسلم ٹائون انڈر پاس کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے علامہ ناصر عباس آف ملتان کی میت شیخ زید ہسپتال سے وصول کر لینے کے بعد احتجاج کے لئے گورنر ہائوس لے جائی جا رہی ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میت ڈیڈ ہائوس جمع کرائی جائے، تاکہ پوسٹ مارٹم کا مرحلہ مکمل کرکے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ہسپتال کے باہر جمع کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک ہم میت کسی کے سپرد نہیں کریں گے اور ایمبولینس کا رخ اس وقت گورنر ہائوس مال روڈ کی طرف ہے، جہاں میت لے جا کر قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے دھرنا دیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین، عزاداری کونسل پاکستان اور دیگر شیعہ جماعتوں کے قائدین بھی پہچ گئے ہیں۔ علامہ ابوذر مہدوی کا کہنا تھا کہ ہم قاتلوں کی گرفتاری اور وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے مستعفی ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہمارے حوصلوں سے واقف ہیں، ہم واضح کرتے ہیں کہ علامہ ناصر عباس کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو دھرنوں کا دائرہ ملک بھر میں وسیع کرکے پورے ملک کو جام کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 330995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/330995/علامہ-ناصر-عباس-کا-قتل-گورنر-ہائوس-کے-باہر-دھرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org