QR CodeQR Code

علماء فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کریں، چوہدری مجید

19 Jan 2014 12:04

اسلام ٹائمز: مولانا قاضی محمود الحسن اشرف کی قیادت میں ملنے والے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم اے جے کے کا کہنا تھا کہ دینی مدارس آزاد ریاست میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نظام تعلیم کو قرآن و سنت اور اسلامی خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ دینی مدارس آزاد ریاست میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مخلوق خدا کی خدمت کرنا سب سے بڑی عبادت ہے۔ آفیسران خوف خدا کو پیش نظر رکھ کر عوام کی خدمت کریں، علماء فرقہ واریت کی خوصلہ شکنی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے سواداعظم اہل سنت و الجماعت آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام مولانا قاضی محمود الحسن اشرف کی قیادت میں ملنے والے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں مولانا قاری محمد افضل خان نقشبندی، مولانا معروف احمد کشمیری مرکزی رہنما جے یو آئی، مولانا محمد طیب اشرف اور مولانا محمد عمر شامل تھے۔ 

مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے وزیراعظم کی توجہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ آزاد کشمیر اور تمام مکاتب فکر کی اعلی سطحی قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر وزیراعظم نے ایک ہفتہ کے اندر دینی مدارس کے مسائل کے حل کی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے اور اس کمیٹی میں چیئرمین علماء و مشائخ کونسل و چیئرمین مرکزی زکوۃ کونسل کو شامل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ 

وفد نے آزاد ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے ریاستی سطح پر قومی سیرت کانفرنس منعقد کرنے، سیرت طیبہ کو نظام تعلیم کا حصہ بنانے، قومی تعلیمی پالیسی میں علماء کرام اور دینی مدارس کی مشاورت کو شامل کرنے اور دیگر مطالبات پیش کیے۔ وزیراعظم چوہدری مجید نے تمام مطالبات کو معقول اور اصولی قرار دیتے ہوئے انھیں ترجیحات میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد نے وزیراعظم کو مظفرآباد شہر میں سواداعظم اہل سنت و الجماعت کی طرف سے سیرت کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 342712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/342712/علماء-فرقہ-واریت-کی-حوصلہ-شکنی-کریں-چوہدری-مجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org