QR CodeQR Code

گندم سبسڈی کا خاتمہ جی بی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے، مشتاق مسلم

16 Feb 2014 01:08

اسلام ٹائمز: آئی او گلگت ریجن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ برسوں سے جاری سبسڈی کا خاتمہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک طرف تو نون لیگ کی حکومت اقتدار سنبھالتے ہی ملازمتوں پر پابندی عائد کرتی ہے اور لوگوں کو کسی نہ کسی طریقے سے بے روزگار کرنے پر تلی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گندم اور آٹے کی بڑھائی گئی قیمتیں فوراً واپس لی جائیں، ہر ہفتے گندم کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے، اگر قیمتوں میں اضافہ واپس نہیں لیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائینگے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کے ناظم مشتاق مسلم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی کے مرحلہ وار خاتمے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان جیسے پسماندہ علاقے سے گندم سبسڈی کا خاتمہ یہاں کے عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برسوں سے جاری سبسڈی کا خاتمہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک طرف تو نون لیگ کی حکومت اقتدار سنبھالتے ہی ملازمتوں پر پابندی عائد کرتی ہے اور لوگوں کو کسی نہ کسی طریقے سے بے روزگار کرنے پر تلی ہوئی ہے تو دوسری طرف گندم جیسی بنیادی چیز کی سبسڈی رہی ہے۔ اگر حکومت نے مسئلے کا نوٹس نہیں لیا تو گلگت بلتستان کی عوام آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ نون کو اس کا صلہ ضرور ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 352119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/352119/گندم-سبسڈی-کا-خاتمہ-جی-بی-عوام-سے-دشمنی-کے-مترادف-ہے-مشتاق-مسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org