QR CodeQR Code

حکومت عوام کی میعار زندگی بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیگی، مہدی شاہ

20 Feb 2014 00:56

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی جی بی نے عمائدین نلتر پائین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے نلتر سکّی سنٹر کے قیام سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور نلتر کے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عمائدین نلتر پائین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نلتر میں ڈسپنسری کے قیام اور پرائمری سکول کی اَپ گریڈیشن کو یقینی بنایا جائیگا۔ نلتر سکّی سنٹر کے قیام سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور نلتر کے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ حکومت نے دور دراز علاقوں کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں تاکہ بنیادی سہولیات عوام کے دہلیز پر میسر آسکیں۔ حکومت عوام کی میعار زندگی بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیگی۔

وزیراعلٰی نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوامی نوعیت کے مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ملاقات میں نلتر کے نمائندہ وفد نے وزیراعلٰی کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلٰی نے یقین دلایا کہ نلتر کے عوام کو درپیش مسائل کو فوری حل یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائینگے۔


خبر کا کوڈ: 353546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/353546/حکومت-عوام-کی-میعار-زندگی-بہتر-بنانے-کیلئے-تمام-دستیاب-وسائل-بروئے-کار-لائیگی-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org